خادم الحرمین شریف کی مساعی گوانتا نمو سے سعودی شہری کی رہائی

ریاض:گوانتانامو کے سابق قیدی جبران القحطانی جمعرات کے روز سعودی عرب پہنچ گیا۔

مملکت پہنچنے کے فوری بعد اپنے پہلے بیان میں جبران نے کہاکہپ ’’ میری واپسی کے واسطے سعودی قیادت بالخصوص خادم حرمین شریفین نے جو کچھ کیا میں اس پر ان کے کاشکرگذارہوں‘‘۔جبران نے مزید کہاکہ ’’ میں مملکت کا فرزند ہوں‘‘

۔اس سے قبل سعودی شہری کی واپسی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاگیاکہ جبران القحطانی جمعرات کے روز مملکت پہنچ گیاہے۔سکیوریٹی اہل کار کے بموجب جبران کے اہل خانہ کو اس امر سے آگاہ کردیاگیاتھااوراس سے ملاقات کے لئے تمام تر انتظامات بھی کردئے گئے تھے۔

https://twitter.com/SaudiArabNews/status/822362293413564416

ترجمان نے بتایاکہ رہائی پانے والے شہری ک سعودی عرب میں نافذالعمل قوانین کا سامناکرنا ہوگا جس میں محمد بن نایف سینٹر فارکونسلنگ اینڈ کیئر کے پروگرم سے استفادہ بھی شامل ہے۔جبران القحطانی گوانتانامو جیل سے رہائی پانے والے 126ویں شہری ہیں جب کہ7سعودی شہری اب بھی مذکورہ قیدخانہ میں موجود ہیں۔