خاتون کے پتے سے 99 کنکریاں برآمد

بنگلورو ۔ یکم / مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک 45 سالہ خاتون شدید پیٹ کے درد میں مبتلا تھیں اس کے پتے کا آپریشن کرکے سرکاری ضلع ہاسپٹل ٹمکور میں 99 پتھریاں علاحدہ کی گئیں ۔ اسکائیننگ میں ڈاکٹروں کو پتہ چلا تھا کہ پتے میں کئی پتھریاں ہیں ۔ علاوہ ازیں پیٹ کی دیوار کے پاس سوجن بھی آگئی تھی ۔ ہاسپٹل کے سینئر سرجن ڈاکٹر وسیم عمران نے کہا کہ مریضہ کو کئی امراض لاحق ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا ۔ اسے ہرنیا ، پتے کی پتھریوں ، ذیابطیس ، ہائپر ٹینشن ، موٹاپا اور امراض قلب بھی تھے ۔ وہ آپریشن کے وقت غربت کی وجہ سے در در بھٹک رہی تھیں لیکن کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی ۔