خاتون کے لباس پر اعتراض کے بعد دہلی گالف کلب کی معافی

نئی دہلی۔ 28 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے معروف گالف کلب نے اپنے ملازمین کی جانب سے ایک خاتون کو روایتی لباس پہننے کی وجہ سے اسے کلب سے باہر نکالنے کے واقعے کے بعد معافی مانگی ہے۔تیلن لنگدوہ کا تعلق شمال مشرقی ریاست میگھالیہ سے ہے اور انھوں نے اپنے کھاسی قبائل کا روایتی لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔ وہ اپنی مالکن کے ساتھ دلی کے گالف کلب گئی تھیں۔کلب کے سٹاف نے ان سے کہا کہ چونکہ وہ ایک ‘گھریلو خادمہ’ کی طرح دکھ رہی ہیں اس لیے کلب سے باہر نکل جائیں۔گالف کلب کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں اس سے بہتر طور پر بھی نمٹا جا سکتا تھا اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔کلب نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہم نے سٹاف سے وضاحت طلب کی ہے اور تادیبی کارروائی کا عمل بھی شروع کیا جا چکا ہے۔ اس رکن سے معذرت پیش کی گئی ہے جو مہمان کو کلب لے کر آئی تھیں۔