مظفرنگر ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک شخص مبینہ طور پر دیہات نوجل میں جو ضلع شاملی میں واقع ہے، ویڈیو گرافی کررہا تھا، جس پر دو گروپ کے درمیان جھڑپ ہوگئی جس میں کم از کم 12 افراد زخمی ہوئے۔ مبینہ طور پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جبکہ ارون بیگن نامی شخص ایک 19 سالہ عورت کی جو کچرا پھینک رہی تھی، ویڈیو گرافی کررہا تھا جس پر خاتون کے خاندان نے مخالفت کی اور زبانی تکرار تشدد میں تبدیل ہوگئی۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔ خاتون کے والد نے ایک شکایت درج کروائی ہے اور پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔