خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی کرنے والوںمیں شوہر بھی شامل

مظفرنگر۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک 20 سالہ خاتون کی مبینہ طور پر چار افراد نے اجتماعی عصمت ریزی کی جس میں حیرت انگیز بات یہ ہیکہ عصمت ریزی کرنے والوں میں خاتون کا شوہر بھی شامل تھا۔ یہ دلدوز واقعہ موضع گھاشی پور میں رونما ہوا۔ متاثرہ خاتون نے ادعا کیا کہ اجتماعی عصمت ریزی کرنے والوں میں اس کے شوہر کے علاوہ شوہر کے تین دوست بھی شامل تھے۔ ایس پی (کرائم) راکیش جولی نے یہ بات بتائی۔ اس سلسلہ میں متاثرہ خاتون کے شوہر راجکمار اس کے تینوں دوستوں کیخلاف معاملہ درج کیا گیا ہے۔