مرادآباد 25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں مرادآباد کے مجھولہ علاقے میں ایک خاتون کانسٹیبل نے ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ کل شام مجھولہ علاقے میں ریلوے اسٹیشن پر ایک خاتون ٹرین کے آگے کود گئی جس سے اس کی موت ہوگئی۔ اس کی شناخت باغپت پولیس لائن میں تعینات کانسٹیبل پنکی چودھری (22) کے طور پر کی گئی ہے ۔ وہ امروہہ ضلع گجرولا علاقے کی رہنے والی تھی۔