خاتون نے احتجاج میں پھنسی ہوئی ٹرین میں لڑکی کو جنم دیا

بالاسور (اڈیشہ) ۔ 25 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے ذرائع نے آج کہا کہ مغربی بنگال میں قبائلی احتجاج کے دوران ناکہ بندی کے سبب اڈیشہ کے ضلع بالاسور میں جالیسوراسٹیشن پر کئی گھنٹوں سے رکی ہوئی ٹرین میں ایک حاملہ خاتون مسافر نے لڑکے کو جنم دیا۔ جالیسور اسٹیشن ماسٹر کھاگیندر منڈل نے کہا کہ پیر کی شام ایک 30 سالہ خاتون نے سکندرآباد۔ گوہاٹی سوپر ماسٹر ایکسپریس میں اپنے شوہر کے ساتھ وجئے واڑہ سے کشن گنج سفر کر رہی تھی۔ تاہم مغربی بنگال میں قبائلیوں کے ریل روکو احتجاج کے سبب یہ ٹرین جالیسور اسٹیشن پر صبح سے رکی ہوئی تھی اور خاتون درد زہ میں مبتلا ہوگئی۔ اسٹیشن ماسٹر سے رابطہ پیدا کیا گیا جس میں ایک قریبی ہاسپٹل سے ایک ڈاکٹر اور نرس کا انتظام کیا گیا کیونکہ یہ خاتون ٹرین سے اترنے کیلئے تیار نہیں تھی۔ نرس نے چندخاتون مسافرین کے ساتھ زچگی میں مدد کی اور حاملہ نے لڑکی کو جنم دیا۔ ڈاکٹر نے کہا کہ زچہ اور بچہ دونوں صحتمندہیں۔