خاتون ماؤیسٹ نے ہتھیار ڈال دئے

حیدرآباد 7 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) ایک 32 سالہ خاتون ماؤیسٹ نے ‘ جو آندھرا پردیش ۔ اوڈیشہ سرحد پر سرگرم تھی ‘ آج تلنگانہ کے نلگنڈہ ضلع میں ہتھیار ڈال دئے ۔ کہا گیا ہے کہ 32 سالہ شیخ جان بی اوڈیشہ کے ملکانگری ضلع میں ایریا کمیٹی رکن کی حیثیت سے کام کر رہی تھی ۔ تاہم اس نے خرابی صحت کی وجہ سے ہتھیار ڈال دئے ۔ نلگنڈہ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس اے وی رنگناتھ نے یہ بات بتائی ۔ اس خاتون کے سر پر چار لاکھ روپئے کا انعام تھا ۔ اس نے 2004 میں ماؤیسٹوں میں شمولیت اختیار کی تھی اور اوڈیشہ منتقلی سے قبل تلنگانہ کے مختلف دلم میں کام کیا تھا ۔ کہا گیا ہے کہ وہ پولیس پر فائرنگ کے چھ سے زیادہ واقعات میں ملوث تھی ۔ وہ نلگنڈہ ضلع میں اوٹا پلی گاوں کی ساکن بتائی گئی ہے ۔