واشنگٹن ۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈٹرمپ نے سی آئی اے کی پہلی خاتون ڈائرکٹر کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی جو پیر کے روز منعقد ہوئی۔ جینا ہاسپل سی آئی اے کے ہیڈکوارٹرس موقوعہ ورجینیا میں اپنے عہدہ کا حلف لیں گی جو خود بھی ایک کامیاب جاسوس رہ چکی ہیں۔ انہیں گذشتہ ہفتہ سینیٹ سے منظوری ملی تھی۔ 9/11 کے بعد تحقیقات کے انتہائی سخت انداز اپنانے پر جینا ہاسپل کو تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا اور موصوفہ کافی عرصہ تک شہ سرخیوں میں رہی تھیں۔ یاد رہیکہ سابق ڈائرکٹر مائیک پامپیو کو سابق وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کی جگہ امریکہ کا نیا وزیرخارجہ مقرر کیا گیا ہے۔