حیدرآباد ۔ 3ستمبر ( سیاست نیوز) تلنگانہ نے ریاست کی خاتون سرکاری ملازمین کیلئے مزید پانچ یوم کی رخصت اتفاقی فراہم کرنے کے دیرینہ حل طلب مسئلہ کی یکسوئی کرکے ریاست کی خاتون سرکاری ملازمین کو زائد پانچ یوم کی رخصت اتفاقی فراہم کرنے کو منظوری دی ہے ۔ اس سلسلہ میں حکومت نے احکامات جاری کئے ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے کہا کہ ریاست کے خاتون سرکاری ملازمین کا مذکورہ دیرینہ مسئلہ ایک طویل عرصہ سے حل طلب تھا ۔ اس سلسلہ میں ریاستی سرکاری ملازمین یونینوں کے قائدین کی جانب سے چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے کی گئی موثر نمائندگی پر حکومت نے فوری طور پر اس مسئلہ کی یکسوئی کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ۔