خاتون زندہ جل گئی اور شوہر بھی جھلس گیا

ڈم ڈم (مغربی بنگال)۔ 23 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کولکتہ کے علاقہ ڈم ڈم میں واقع ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے ایک درمیانی عمر کی خاتون زندہ جل گئی جبکہ اس کا شوہر شدید جھلس گیا۔ بارک پورہ پولیس اسٹیشن کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ بیڈروم کے خاکستر گدے میں 52 سالہ خاتون پریتما کونڈو کی نعش پائی گئی جبکہ پریتما کا 53 سالہ شوہر شدید جھلسی ہوئی حالت میں دہلیز پر پایا گیا۔ جے آر جے کار میڈیکل کالج ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آج صبح 7 بجے عمارت کے گراؤنڈ فلور سے چیخ و پکار پر پڑوسی وہاں پہنچے لیکن مہیب شعلوں کی وجہ سے وہ مکان میں داخل نہیں ہوسکے۔ اندر داخل ہوئے۔ بعدازاں فائر بریگیڈر سے آگ پر قابو پالیا بشرطیکہ شاٹ سرکٹ کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔