وجئے پورہ ۔ 5 جولائی ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پولیس نے رقم کے مسئلہ پر ایک خاتون اوراس کے آشنا کو برہنہ کرنے کے بعد اُن پر مبینہ حملہ کے واقعہ میں 6افراد کو گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ کرناٹک کے وجئے پورہ ضلع کے اندی تعلقہ کے ہیرے ماسالی گاوں میں 2 جولائی کو پیش آیا۔ ایس پی کلدیب کمار جین نے کہا کہ 9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ جین نے کہا کہ اگرچہ کہ یہ واقعہ گزشتہ اتوار کو پیش آیا تاہم ویڈیو کلپ منظرعام آنے کے بعد پولیس نے ضروری کارروائی کی ۔ بعض دیہاتیوں کی جانب سے لی گئی ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔ بعض دیہاتیوں نے اس واقعہ کی فلمبندی کی جو تقریبا ایک گھنٹہ تک جاری رہی۔یہ ویڈیو واٹس اپ اور دیگر سوشیل میڈیا پرعام ہوگیاجس کے بعد مقامی پولیس چوکس ہوگئی اور جنسی ہراسانی،مخرب اخلاق حرکتوں اور مجرمانہ سازش کے تحت ایک معاملہ درج کرلیا۔جین نے کہاکہ سی آئی نند اریڈی کو اس واقعہ کی جانچ کا افسر مقرر کیا گیا ہے اور اے ایس آئی شیوانندکومعطل کردیا گیا ہے ۔