خاتون آٹو ڈرائیور کی آمدنی 50,000 ، بیٹا بی ٹیک اور بیٹی ایم فارمیسی میں زیرتعلیم

حیدرآباد۔ 22 اپریل (این ایس ایس) راجہ رتنا ہیلتھ کیر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ نے آج ان 100 خواتین کو تہنیت پیش کی جنہوں نے معمولی پس منظر سے ابھرتے ہوئے مختلف چیلنجوں کے باوجود نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔ سماج کے مختلف شعبوں میں مثالی خدمات انجام دینے والی ان 100 خواتین کو ایوارڈ پیشکشی کی تقریب میں سابق مرکزی وزیر ٹی سبی رامی ریڈی اور جے ڈی لکشمی نارائنا آئی پی ایس نے شرکت کی۔ ان خواتین میں حیدرآباد کے علاقہ نظام پیٹ کی لیڈی آٹو ڈرائیور نارائنماں بھی شامل ہے جو شوہر کے چھوڑ جانے کے بعد خاندان کی کفالت کیلئے آٹو ڈرائیور کا پیشہ اختیار کی تھی۔ نارائنماں اگرچہ حیدرآباد میں مقیم ہے، لیکن اس کا تعلق ضلع کڑپہ سے ہے۔ جن کا کہنا ہے کہ وہ ماہانہ 50,000 کماتی ہیں۔ وہ اپنے بیٹے کو بی ٹیک اور بیٹی کو ایم فارمیسی کی تعلیم دلا رہی ہے۔