حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : اے ڈی ای الیکٹریکل سنٹرل بریک ڈاؤن سی تھری چارمینار کے بموجب 4 اکٹوبر کو جناپریہ اور مصطفی نگر ، برقی فیڈرس کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ جس کے پیش نظر صبح 11 تا 2 بجے دن کے درمیان لکشمی نگر ، جناپریہ ، حیدرگوڑہ ، جب کہ صبح 10 تا 12 بجے دن کے درمیان مصطفی نگر ، گلزار نگر ، شیخ کی مسجد ، محمدیہ کالونی اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔
٭٭ اے ڈی ای آسمان گڑھ کے بموجب 4 اکٹوبر کو ایکالویا نگر ، موسیٰ رام باغ اور نور خاں بازار برقی سب اسٹیشنوں کی مرمت و درستگی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے بموجب صبح 9 تا ایک بجے دن کے درمیان ایکالویا نگر فیڈر کے تحت آنے والے علاقہ جات جیسے سعید آباد ، ریڈی بستی ، ونئے نگر ، اکبر باغ ، ایکالویا نگر ، اکبر باغ ، ماتروشری انجینئرنگ کالج اور دیگر قریبی علاقوں میں جب کہ دوپہر 2 تا 6 بجے شام کے درمیان موسیٰ رام باغ فیڈر کے تحت ایس بی ایچ آفیسرس کالونی ، اندرا نگر ، ڈی بی آر ڈائگناسٹک سنٹر ، ایس آر ایم کالج علاقہ ، دلسکھ نگر ڈپو ، گنیش ٹمپل ، سلیم نگر ، ہیرو ہونڈا شوروم کا عقبی حصہ ، رامالئیم اسٹریٹ ، کرشنا تلسی نگر ، ملک پیٹ گنج علاقہ اسی طرح صبح 11 تا 2 بجے دن کے درمیان نور خاں بازار برقی فیڈر کے تحت بالسٹی کھیت ، نور خاں بازار ، یونائٹیڈ بیکری ، نور کیفے ، کومٹ واڑی ، سنٹرل بینک ، گرلس اسکول ، دارالشفاء چمن ، حسینی محلہ ، راؤ رمبا کی دیوڑھی ، انڈین بینک ، مدینہ کامپلکس ، بود علی شاہ کی کھڑی ، گول قبر ، لال مٹی درگاہ ، ایم سی ایچ آفس اور دیگر قریبی علاقوں میں برقی سربراہی مسدود رہے گی ۔۔