حیدرآباد کو وائی فائی زون میں تبدیل کرنے کا منصوبہ: کے ٹی آر

حیدرآباد 17 جون (آئی این این) تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تارک راما راؤ نے آج اعلان کیاکہ حیدرآباد کو بہت جلد وائی فائی زون میں تبدیل کیا جائے گا۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونکیشن کے عہدیداروں اور دیگر ماہرین سے سکریٹریٹ میں اپنے چیمبرس میں بات چیت کے دوران تارک راما راؤ نے کہاکہ حکومت تلنگانہ سارے شہر حیدرآباد کو وائی فائی زون میں تبدیل کرنے کی تجویز رکھتی ہے۔ اِس ضمن میں ایک تفصیلی منصوبہ مرتب کیا جارہا ہے جس کا بہت جلد انکشاف کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ علاج و معالجہ کے لئے بیرونی شہریوں کو راغب کرنے کے مقصد سے صحت و طبی سیاحت کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتی ہے۔