موبائیل فون پر انٹرنیٹ کا استعمال سازگار : کے ٹی آر
حیدرآباد 4 اگسٹ (سیاست نیوز) ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ حکومت تلنگانہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے سائبر جنگجوؤں کو تیار کرنے پر اپنی توجہ مرکوز کررہی ہے۔ ریاستی وزیر آج یہاں سائبرآباد سکیوریٹی کونسل کے اجلاس کو مخاطب تھے۔ سائبرآباد پولیس کے اشتراک سے منعقدہ سائبر سکیوریٹی کونسل کے پہلے اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ کے ٹی راما راؤ نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ناسکام اور ڈی ایس سی آئی کی شراکت داری سے حیدرآباد کو محفوظ مقام بنانے کی سمت گامزن ہے اور سائبر سیف سٹی کی تشکیل حکومت تلنگانہ کا منصوبہ ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ آج کل ہر کام موبائیل سے انجام دیئے جارہے ہیں اور یہ دن دور نہیں کہ سرکاری اقدامات بھی موبائیل کے ذریعہ ہوں گے چونکہ انٹرنیٹ کے استعمال میں اضافہ اور گھر بیٹھے چلتے پھرتے ہر کام کیلئے موبائیل کا استعمال عام ہوتا جارہا ہے۔ انھوں نے سائبرآباد سکیوریٹی کونسل کو مبارکباد پیش کی اور اور ایسے اقدامات پر ستائش کی۔ اس موقع پر سائبرآباد پولیس کمشنر سی وی آنند اور دوسروں نے بھی مخاطب کیا۔