حیدرآباد 19 جون (سیاست نیوز) حیدرآباد میں تیزی سے فروغ پارہی تجارتی سرگرمیوں سے آئندہ چار سال کے دوران 2 لاکھ ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔ ہندوستان میں انڈین لاجسٹک سیکٹر کی پیداوار میں 10.5 فیصد اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ صنعتی شعبہ میں مثبت پیداواری رجحان کے نتیجہ میں آئندہ چار سال میں حیدرآباد میں تقریباً 1,96,000 نئے روزگار پیدا ہوں گے۔ اور ملک بھر میں 3 ملین روزگار میں اضافہ ہوگا۔