حیدرآباد میں ہندوستان کا پہلا یورپین اسٹارٹ اپ ایکسیلریٹر متعارف

حیدرآباد ۔ 2 ۔ فروری : ( ایجنسیز ) : اسپارک 10 ، ہندوستان میں پہلا یوروپین اسٹارٹ اپ ایکسیلریٹر ہے ۔ اس کا مقصد ابتدائی مرحلہ کے اسٹارٹ اپس کی باضابطہ مدد کرنا ہے ۔ اس کا پیر کو اعلان کیا گیا اور اس کے ایکسیلریٹر پروگرام کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ افتتاح کے موقع پر بانی اسپارک 10 اٹل مالویہ نے کہا کہ ہم ہندوستان میں ایک ہی مقصد سے آئے ہیں کہ اسٹارٹ اپس کو قابل قدر کمپنیوں میں تبدیل کریں ۔ ہم ٹیک اسٹارٹ اپس کے پورٹ فولیو کی تیزی سے ترقی کے لیے مدد کا جال بچھائیں گے ۔ جان براڈ فورڈ کو اسٹارٹ اپ ایکسیلریٹرس کے ’ گاڈ فادر ‘ کے طور پر جانتے ہیں اسپارک 10 کے لیے درخواستوں کے عمل کو متعارف کیا ہے ۔ ایکسیلریٹر کو اسٹارٹ اپس معہ کم از کم وئیبل پروڈکٹ مطلوب ہیں جو آئی او ٹی میں اثر پذیر ہوں ۔ آئی او ٹی ( انٹرنیٹ آف تھنگس ) میں موبائل ، انٹرنیٹ ، اسمارٹ ٹکنالوجیز ، انالیٹکس ، مشین لرننگ وغیرہ شامل ہیں ۔ ان کا مقصد 10 میں ایک کو 20 لاکھ کی فنڈ سازی مدد کرنا ہے اور 13 ہفتوں کے پروگرام کے لیے ورک اسپیس فراہم کی جائے گی ۔ آئی ٹی سکریٹری جیش رنجن نے دنیا کا پہلا ریالیٹی شو اسٹارٹ اپ ایکسیلریٹر ۔ اسپارک 10 ٹی وی پر متعارف کیا ہے ۔ یورپین ایکسیلریٹر منصوبہ بنارہا ہے کہ آئندہ دو سال میں متعدد اسٹارٹ اپس میں 100 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے ۔۔