ڈاکٹر شاہد صدیقی کو اہم سیشن کی صدارت کا اعزاز
حیدرآباد۔ 14؍جون۔ (پریس نوٹ) ڈاکٹر ایم شاہد صدیقی چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایون انکم ٹیکس سرویس کناڈا‘ حیدرآباد میں منعقدہ سہ روزہ انٹرنیشنل کانگریس آن ایجنگ میں شرکت کرنے والے کناڈا کے مندوبین میں شامل ہیں۔ عمر رسیدگی پر سہ روزہ کانفرنس کا حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر میں 11؍تا 13؍جون منعقد ہوا۔ ڈاکٹر شاید صدیقی جن کا تعلق حیدرآباد ہی سے رہا ہے تاہم وہ برسوں سے کناڈا میں مقیم ہیں۔ اور عالمی سطح پر ٹیکس گرو کی حیثیت سے جانے جاتے ہیں۔ ٹیکس کنسلٹنٹ کی حیثیت سے عالمی شہرت کے حامل ڈاکٹر ایم شاہد صدیقی نے کئی کتابیں تصنیف کی ہیں جن میں ان کی اردو انگریزی میں لکھی گئی کتاب ’’ہماری زندگی قرآن اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں ‘‘ غیر معمولی طور پرمقبول ہوئی اور غیر مسلم دانشوروں نے اس کی ستائش کی۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے عالمی ادارہ صحت نے مختلف کانفرنسوں اور سمینارس میں شرکت کی۔ انہیں 2009ء میں نئی دہلی میں عالمی یوم دوستی کے موقع پر دوروں ایوارڈ پیش کیا جاچکا ہے جبکہ حکومت اونتاریو کی جانب سے بھی انہیں ایوارڈ پیش کئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ عجیب اتفاق ہے کہ انہیں اپنے ہی وطن میں مہمان کی حیثیت سے کانفرنس میں شریک ہونے کا موقع ملا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی نے 13؍جون کو ایک اجلاس کی صدارت بھی کی جس میں عمر رسیدگی سے متعلق مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ مسز نیدھی ساگر، مسٹر جیف پیرمین، پروفیسر کستوری سین، مسز ملی ای کے ہری کمار، ڈاکٹر راجیش کمار، ڈاکٹر آبھا چودھری نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی جن کا حیدرآباد میں مختصر قیام رہے گا ان سے فون نمبر 9866318578پر ربط کریں۔