حیدرآباد میں دو لوک سبھا اور 15 اسمبلی کیلئے 344 امیدوار

حیدرآباد 13 اپریل (آئی این این) امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی سے دستبرداری کے بعد 30 اپریل کو منعقد ہونے والے اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات کیلئے حیدرآباد میں دو لوک سبھا اور 15 اسمبلی نشستوں کیلئے 344 امیدوار میدان میں ہیں۔ حلقہ لوک سبھا سکندرآباد نشست کیلئے 30 امیدوار انتخابی مقابلہ کیلئے میدان میں ہیں جبکہ حیدرآباد لوک سبھا نشست کیلئے 16 امیدوار میدان میں ہیں۔

اسی طرح حیدرآباد میں 15 اسمبلی نشستوں کیلئے جملہ 298 امیدوار مقابلہ کررہے ہیں جس میں امیرپیٹ 32 امیدواروں کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس کے بعد سکندرآباد 31 ، خیریت آباد 30، مشیرآباد 23 ، نامپلی 23، صنعت نگر 22 ، جوبلی ہلز 21 ، چندرائن گٹہ 19، کاروان 17 ، گوشہ محل 16، ملک پیٹ 15، چارمینار 14 ، یاقوت پورہ 14 ، بہادر پورہ 11 اور سکندرآبادکنٹونمنٹ اسمبلی سگمنٹ کیلئے 10 امیدوار میدان میں ہیں۔