حیدرآباد 30 جون (سیاست نیوز) محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر وائی کے ریڈی نے آج یہاں کہاکہ حیدرآباد میں آئندہ چند دن تک گرمی برقرار رہے گی اور درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیئس تک پہونچ سکتا ہے جو فی الحال 36 ڈگری سیلسئس ہے۔ تاہم یہ گرمی کی لہر نہیں ہوگی۔ ریاست میں خشک موسم کے سبب آئندہ 5 دن تک بارش کا امکان بہت کم ہے تاہم وقفہ وقفہ سے مطلع ابر آلود رہے گا۔ اِس دوران آندھراپردیش کے چند مقامات پر آج بارش ہوئی اور آئندہ 48 گھنٹے کے دوران مزید بارش کا امکان ہے لیکن آئندہ 4 دن کے دوران کوئی بڑی موسمی تبدیلی نہیں ہوگی۔