حیدرآباد سے 2700 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے

حیدرآباد ۔ 5؍ اگسٹ ( پریس نوٹ) حیدرآباد سے آج حجاج کرام کے مزید ایک قافلے کی روانگی کے ساتھ ہی مکہ مکرمہ پہنچنے والے حجاج کرام کی تعداد 2700 تک پہنچ گئی ۔ عازمین خیریت سے ہیں اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد انہوں نے اپنے بال منڈوا لیئے اور عام لباس میں آگئے ۔ اب وہ طواف ‘ تلاوت ‘ کلام پاک ‘ نمازوں اور ذکر و اذکار میں مصروف ہیں ۔ اب تک جملہ 9 قافلے روانہ ہوئے ہر قافلے کے ساتھ ایک ایک خادم الحجاج کو روانہ کیا جا رہا ہے جو سعودی عرب سے حج کمیٹی سے ربط میں ہیں ۔ نواں قافلہ آج رات دیر گئے حج کیمپ روانہ سے روانہ ہوا اور اس نے صبح 6-30بجے ایرپورٹ سے اڑان بھری ۔ حج کیمپ میں تمام ضروری امور کی تکمیل ‘ لگیج چیک ‘ کسٹمس کلیرنس اور ایمگریشن کی کارروائیوں کی تکمیل کے بعد عازمین کو آر ٹی سی کی خصوصی بسوں کے ذریعہ حج ٹرمنل منتقل کیا ۔ ان کا سامان آر ٹی سی کی ڈی جی ٹی ویانوں کے ذریعہ حج ٹرمنل پہنچایا گیا ۔ پیر 6 ؍ اگسٹ کو دو قافلے سوئے حرم روانہ ہونگے ۔ جن کے ذریعہ 600 عازمین سفر حج پر روانہ ہونگے ۔