حیدرآباد جاب فیئر 5 ہزار ملازمتیں

حیدرآباد 28 اگسٹ (سیاست نیوز) حیدرآباد جاب فیئر میں 25 کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جہاں 5 ہزار جائیدادوں پر برسر موقع بھرتی کے لئے گریجویٹ، انجینئرس، منیجرس، انٹر، میٹرک امیدواروں کو موقع ملے گا۔ یہ جاب فیر 8 سپٹمبر کو رائل ریجنسی گارڈن مہدی پٹنم آصف نگر میں رکھا گیا ہے۔ رجسٹریشن کے لئے 7329982610 پر ربط کریں۔