حیدرآباد اور ورنگل کے مابین اے سی بس سرویس

حیدرآباد 22 جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن عوام کو ان کے گھر کی چوکھٹ تک خدمات فراہم کرنے کے مقصد سے یکم فروری سے ورنگل اور حیدرآباد کے درمیان منی اے سی بس سرویس شروع کرے گا۔ یہ بسیں بس اسٹانڈس نہیں جائیں گی بلکہ کالونیوں سے مسافرین ان بسوں میں سوار ہوں گے اور منزل مقصود پر کالونیوں میں اپنے گھر پہونچیں گے۔ گھر سے سفر شروع ہوگا اور اس بس کے ذریعہ گھر تک رسائی ہوگی۔ ورنگل اور حیدرآباد کے مابین ایسی تیس بسیں 15 حیدرآباد سے اور 15 ورنگل سے چلائیں جائیں گی۔ ٹکٹس جاری نہیں کئے جائیں گے بلکہ اڈوانسڈ ریزرویشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ یہ سہولت www.tsrtconline.in پر دستیاب ہے۔