حیدرآباد ۔ کریم نگر شاہراہ پر آر ٹی سی بس کو حادثہ، 23 زخمی

حیدرآباد۔ 12 مئی (این ایس ایس) حیدرآباد۔ کریم نگر نیشنل ہائی وے پر آج صبح کی اولین ساعتوں کے دوران تھماپور منڈل کے تحت نسلا پور میں ایک کھڑی ہوئی لاری کو تلنگانہ آر ٹی سی کی تیز رفتار بس کی ٹکر کے نتیجہ میں کم سے کم 23 مسافر زخمی ہوگئے۔ آر ٹی سی میں حیدرآباد سے کریم نگر کے مٹ پلی ٹاؤن روانہ ہورہی تھی۔ حادثہ سے دوچار بس ڈرائیور کے بشمول 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ زخمیوں کو کریم نگر کے سرکاری دواخانہ میں شریک کیا گیا ہے۔ حادثہ کے سبب بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔غالباً ڈرائیور پر نیند کا غلبہ حادثہ کا سبب بنا۔