حیدرآباد ی بریانی سے محرومی پر دھونی برہم

ہوٹل انتظامیہ پریشان ، سی ایس کے کپتان ٹیم کے ساتھ دوسری ہوٹل منتقل
حیدرآباد /19 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) حیدرآبادی بریانی نے شہر کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل کو پریشانی میں ڈال دیا جب چینائی سوپر کنگس کے برہم کپتان اپنی ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ اس ہوٹل کو چھوڑ کر دوسری فائیو اسٹار ہوٹل کو منتقل ہوگئے ۔ جب انہیں خاص طور پر حیدرآباد میں ان کیلئے تیار کی گئی بریانی کے استعمال سے روک دیا گیا ۔ ہوٹل انتظامیہ کا اصرار تھا کہ وہاں بھی حیدرآبادی بریانی موجود ہے لیکن دھونی چاہتے تھے کہ خالص حیدرآبادی انداز میں ان کے ساتھی کی طرف سے تیار کروائی گئی بریانی اس ہوٹل میں کھانے کی اجازت دی جائے ۔ باور کیا جاتا ہے کہ ہندوستانی کرکٹر امباٹی رائیڈو نے مہیندر سنگھ دھونی اور ان کی ٹیم کیلئے خاص طور پر حیدرآباد کے مایہ باورچیوں کے ذریعہ بریانی تیار کروایا تھا ۔ اس تنازعہ کے بعد چینائی سوپر کنگس ( سی ایس کے ) کے انتظامیہ نے کاکتیہ ہوٹل میں اپنی ٹیم کے ریزرویشن کو منسوخ کردیا ۔ بعد ازاں دھونی اپنی ٹیم کے ساتھ ہوٹل تاج منتقل ہوگئے ۔ جہاں تمام ضروری انتظامات کئے گئے تھے ۔