حیدرآباد یونیور سٹی میں بزنس پلان مقابلہ

حیدرآباد۔ /29 نومبر (پریس نوٹ) اسکول آف مینجمنٹ اسٹیڈیز ، یونیورسٹی آف حیدرآباد کی جانب سے انٹرپرینئر زون کے تعاون و اشتراک سے ایک آل انڈیا بزنس پلان مقابلہ crescendo-2015 ، /4 ڈسمبر کو یونیورسٹی آف حیدرآباد میں منعقد کیا جائے گا ۔ نیا بزنس شروع کرنے کے خواہاں افراد کیلئے یہ ایک اہم پلیٹ فارم ہوگا اور کامیاب انٹر پرینئرس سے سیکھنے کا موقع حاصل ہوگا ۔ اس پروگرام میں ایک کی نوٹ سیشن ، بی پلان پچنگ لور پیانل مباحثہ شامل ہوگا ۔ مزید معلومات کیلئے دیکھئے www.tez.co.in/crescendo یا 7799568161 پر ربط کریں ۔