حیدرآباد ۔ 25 ؍ فبروری ( پی ٹی آئی) حیدرآباد یونیورسٹی کے ایک ریسرچ ٹیم نے ایک ایسی دوا تیار کی ہے جو ملیریا کے دباو کا موجب بننے والے طفیلی جراثیم کو موثر انداز میں ہلاک کرسکتی ہے ۔ یونیورسٹی آف حیدرآباد کے ایک اعلامیہ کے مطابق پالیمر یونیورسٹی نینودوا کو اس یونیورسٹی کے اسکول آف انجنیئرنگ سائینس اینڈ ٹکنالوجی کے اسوسی ایسٹ پروفیسر پردیپ پائیک کی قیادت میں ایک ریسرچ گروپ نے تیار کیا ہے۔ پروفیسر پائیک نے کہا کہ خون کے سرخ خلیوں میں پلاسموڈیم فالسیپارم انفکشن نئی دوا موثر طور پر ہلاک کرسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ دوا اب جانوروں پر تجربہ کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں ۔ پروفیسر پائیک فی الحال وراناسی کے انڈین اانسٹی ٹیوٹ آفٹ ٹکنالوجی میں اسکول آف بائیو میڈیکل انجنیئرنگ کے اسوسی ایسٹ پروفیسر کی حیثیت سے تعینات ہیں ۔