حیدرآباد یکم مارچ (یواین آئی) دونوں تلگو ریاستوں تلنگانہ، آندھراپردیش کے مشترکہ حیدرآباد ہائیکورٹ کے وکلاء نے اپنے مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور ریالی نکالی ۔ ریالی کا آغاز ہائیکورٹ کی گیٹ نمبر6سے ہوا جو گلزار حوض تک پہنچی جہاں پر وکلاء نے نعرے لگائے ۔ ان کے مطالبات میں اہم مطالبہ حیدرآباد میں سپریم کورٹ کی بنچ کا قیام اور مشترکہ ہائیکورٹ میں مخلوعہ ججس کے عہدوں کو پر کرنا بھی شامل ہے ۔ ان وکلاء نے آئندہ 15دن تک ان کے مسائل حل نہ کرنے کی صورت میں احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ کل بھی وہ احتجاجی پروگرام جاری رکھیں گے ۔ اس احتجاج میں وکلاء کے علاوہ بار اسوسی ایشن کے ارکان نے بھی شرکت کی ۔