حیدرآباد ہائیکورٹ اور تحت کی عدالتوںکو 7 ڈسمبر کو تعطیل

حیدرآباد 30 نومبر ( پریس نوٹ ) حیدرآباد ہائیکورٹ نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے پیش نظر 7 ڈسمبر جمعہ کو تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ یہ تعطیل ہائیکورٹ رجسٹری جوڈیشیل اکیڈیمی برائے تلنگانہ و اے پی سکندرآباد ‘ اے پی اسٹیٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی ‘ تلنگانہ اسٹیٹ لیگل سروسیس اتھاریٹی اور آفس آف دی سکریٹری ہائیکورٹ لیگل سروسیس کمیٹی کو بھی رہے گی جو سب حیدرآباد ہائیکورٹ کے انتظامی کنٹرول میں آتے ہیں۔ علاوہ ازیں تمام تحت کی عدالتوں کو بھی 7 ڈسمبر جمعہ کو تعطیل رہے گی جبکہ 15 ڈسمبر 2018 ہفتہ کو ہائیکورٹ میں کام کا دن قرار دیا گیا ہے ۔