حیدرآباد کے پندرہ اسمبلی حلقہ جات کے لیے ریٹرننگ آفیسرس مقرر

ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر دانا کشور کی منظوری کے بعد اعلان
حیدرآباد۔8اکٹوبر(سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کے حدود میں شامل حلقہ جات اسمبلی کے ریٹرننگ آفیسرس کے ناموں کوالیکشن کمیشن کی جانب سے منظوری کے بعد آج ضلع الیکٹورل آفیسر مسٹر دانا کشور نے جاری کردیا ہے ۔ مسٹر دانا کشور نے ضلع حیدرآباد کے حدود میں موجود 15 حلقہ جات اسمبلی کے ریٹرننگ آفیسرس کے نام جاری کرتے ہوئے انہیں انتخابی ذمہ داریاں تفویض کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ حلقہ اسمبلی مشیر آباد کیلئے مسٹر وی وینکٹ ریڈی اسپیشل ڈپٹی کلکٹر جی ایچ ایم سی کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے جبکہ حلقہ اسمبلی ملک پیٹ کے لئے مسٹر پی اشوک کمار اسپیشل ڈپٹی کلکٹر جی ایچ ایم سی ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔ حلقہ اسمبلی عنبرپیٹ کیلئے مسٹر سندیپ کمار جھا آئی اے ایس ریٹرننگ آفیسر ہوں گے اور حلقہ اسمبلی خیریت آباد کیلئے جناب محمد مشرف علی فاروقی آئی اے ایس ریٹرننگ آفیسر جبکہ حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز کیلئے مسٹر بی راجہ گوڑ آر ڈی او سکندرآباد کو ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا گیا ہے ۔ حلقہ اسمبلی صنعت نگر کیلئے مسٹر کے گنگا دھر اسٹیٹ آفیسر ایچ ایم ڈی اے کو ریٹرننگ آفیسر ، حلقہ اسمبلی نامپلی میں مسز وی انورادھا اسپیشل گریڈ ڈپٹی کلکٹر کو ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔مسٹر سری وتس کوٹا اسپیشل اکزیکیٹیو مجسٹریٹ حیدرآباد کوحلقہ اسمبلی کاروان کے ریٹرننگ آفیسر ، حلقہ اسمبلی گوشہ محل کے لئے مسٹر وی کرشنا ریٹرننگ آفیسر ہوں گے ۔ حلقہ اسمبلی چارمینار کے لئے مسٹر این روی کرن چارمینار زونل کمشنر ریٹرننگ آفیسر ہوں گے۔حلقہ اسمبلی چندرائن گٹہ کیلئے مسٹر ڈی سرینواس ریڈی آر ڈی او حیدرآباد کو کو ریٹرننگ آفیسر نامزد کیا گیا ہے۔مسز شروتی اوجھا آئی اے ایس کو یاقوت پورہ حلقہ اسمبلی کے ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ بہادرپورہ حلقہ اسمبلی کیلئے مسٹر جی وینکٹیشورلو کو ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ اسی طرح حلقہ اسمبلی سکندرآباد کیلئے مسٹر سی این رگھو پرساد کو ریٹرننگ آفیسر بنایا گیا ہے اور حلقہ اسمبلی سکندرآباد کنٹونمنٹ کے لئے ایس وی آر چندر شیکھر کو ریٹرننگ آفیسر کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے ۔ مسٹر دانا کشور نے ان تمام عہدیدارو ں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں کسی قسم کی کوتاہیاں نہ کریں اور نہ ہی کسی دباؤ کو قبول کریں بلکہ غیر جانبداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے انتخابی عمل کو شفاف طریقہ سے مکمل کروائیں۔