حیدرآباد کے مضافات میں عنقریب پلاسٹک پارک کا قیام : کے ٹی آر

حیدرآباد /3 اگست ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے وزیر صنعت کے ٹی راما راؤ ( کے ٹی آر ) نے آج یہاں کہا کہ ریاستی حکومت پلاسٹک صنعت کو فروغ دینے کیلئے بہت جلد پلاسٹک پارک قائم کرے گی ۔ تلنگانہ آندھرا پلاسٹکس مینوفیکچررس اسوسی ایشن ( ٹاپما) کے زیر اہتمام آئپلکس 2018 پلاسٹک نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلع رنگاریڈی کے تمالورو میں 110 ایکر اراضی پر پلاسٹک پارک قائم کیا جائے گا ۔ جس سے 5000 افراد کو ریاست روزگار فراہم ہوگا ۔ وہ ٹاپما 2018 کے کنوینر وینوگوپال کی درخواست کے جواب دے رہے تھے ۔ پلاسٹک کے استعمال اور ماحولیات سے متعلق تشویش پر کے ٹی آر نے کہا کہ قابل تجدید اور دوبارہ قابل استعمال پلاسٹک استعمال کیا جانا چاہئے ۔