عام انتخابات جیسے جیسے قریب آرہے ہیں حکومت کی لا پرواہی بڑتی جا رہی ہے، حیدرآباد کے معظم جاہی بازار کے قریب جو ہر لال نہرو روڈ پر پچھلے کئی دنوں سے موریوں کا پانی بہہ رہا ہے، اور یہی حال شہر کے کئی علاقوں میں ہیں سڑکیں بھی کچی ہیں۔
عوام کو ان راستوں سے گذرتے وقت مسلسل پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور ضعیف لوگوں کا یہاں سے گذرنا مشکل ہے، اور بلدیہ کے جانب سے مسلسل کوتاہی برتی جاتی ہے۔ اور اگر شکایت کرنے جاتے ہیں تو یہ کہہ کر واپس کیا جاتا ہے کہ الیکشن ڈیوٹی چل رہی ہے، اگر ایسا ہی حل رہا تو شہر کا کیا ہوگا۔
واضح رہے کہ اس راستے تلنگانہ ہائی کورٹ کے فاضل جج کا بھی گذرہوتا ہے، اور تلنگانہ کے ہوم منسٹر علاوہ ازیں شہر کئی بڑی اور معزز شخصیتوں کا گذر ہوتا ہے مگر کسی کی بھی نظر اس طرف نہیں جاتی اگر ایسی ہی لا پرواہی برتی گئی تو شہر اور عوام کا کیا ہوگا۔
(سیاست نیوز)