حیدرآباد کے ترقیاتی منصوبہ پر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن

حیدرآباد۔2فبروری( سیاست نیوز) چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ سے تعمیراتی شعبہ کے ماہر مسٹر حفیظ کنٹراکٹر نے ملاقات کی اور شہر حیدرآباد میں کے چندر شیکھر راؤ کے مجوزہ منصوبہ جات کے مطابق اونچی عمارتوں کی تعمیر سے متعلق چیف منسٹر اور دیگر کابینی رفقاء و بعض اعلیٰ عہدیداروں کی موجودگی میں پاور پوائنٹ پریزنٹیشن دیا ۔ انہوں نے اونچی فلک بوس عمارتوں ، ملٹی گریڈ سپریٹرس کے تعلق سے چیف منسٹر کو تفصیلات سے واقف کروایا ۔ بتایا جاتا ہیکہ تلنگانہ حکومت شہر حیدرآباد کو ایک مثالی و منفرد نوعیت کے شہر کی حیثیت سے ترقی دینے کا ارادہ رکھتی ہے اور اسی مجوزہ منصوبہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے چیف منسٹر نے مکمل تفصیلات آج مسٹر حفیظ سے بات چیت کے دوران حاصل کیں ۔