حیدرآباد کو ورلڈکپ سے جوڑنے والی ویب سائیٹ کا آغاز

حیدرآباد۔ 16 فبروری(سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر میں اس وقت آئی سی سی ورلڈ کپ کا بخار چھا چکا ہے اور گذشتہ روز پاکستان کے خلاف ہندوستان کی کامیابی نے برصغیر کے کرکٹ شائقین کی اس میں دلچسپی کو مزید آگے بڑھا دیا ہے۔ حیدرآباد کا ہندوستانی اور بین الاقوامی کرکٹ سے کافی گہرا تعلق رہا ہے۔ ماضی کے کپتان محمد اظہرالدین کا تعلق حیدرآباد سے ہونے کے علاوہ اس وقت ہندوستانی ٹیم کے منیجر ارشد ایوب کا تعلق بھی حیدرآباد سے ہے۔ دریں اثناء ایرلائنس کے سبکدوش فینانس ایگزیکیٹیو محمد پرویز نے کرکٹ شائقین کو ورلڈ کپ سے جوڑنے کیلئے ایک ویب سائیٹ شروع کی ہے جوکہ www.quizcricket.com ہے اور اس ویب سائیٹ پر کرکٹ کے دلچسپ اعداد و شمار اور ریکارڈس سے باآسانی واقف ہونے کے علاوہ کوئز سے لطف اندوز ہونے کا بھی موقع ہے۔ محمد پرویز نے اس ویب سائیٹ کو ڈیزائن کرنے کے علاوہ اس کے سافٹ ویر کو کیاپٹر سافٹ ویر سلیوشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعہ انجام دیا ہے۔ ویب سائیٹ پر بہت سی دلچسپ معلومات اور کوئز کھیلنے کے دلچسپ انداز موجود ہیں۔