حیدرآباد 19 مارچ ( این ایس ایس ) رکن اسمبلی نظام آباد گنیش گپتا نے حکومت سے کہا کہ وہ ٹاؤنس اور گاووں کی ترقی پر مساوی توجہ دے تاکہ حیدرآباد میں اضلاع کے عوام کی آمد کو روکا جاسکے ۔ اسمبلی میں مطالبات زر پر مباحث میں حصہ لیتے ہوئے گنیش گپتا نے کہا کہ ریاستی حکومت کو چاہئے کہ ٹاؤنس اور گاووں میں بھی تمام سہولیات فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہاں سے عوام کے حیدرآباد کو نقل مقام کو روکا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجہ میں حیدرآباد شہر میں دباؤ میں کم ہوگا اور گاوں بھی برقرار رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ شہر سے 100 کیلومیٹر اطراف تک سوپر فاسٹ ٹرینس شروع کرے تاکہ نلگنڈہ ‘ میدک اور محبوب نگر ٹاؤنس سے لوگ صبح شام حیدرآباد تک سفر کرسکیں۔