حیدرآباد ۔ یکم ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : حیدرآباد کو ملک میں ایک ماڈل شہر بنانے کی کاوشوں کے تسلسل میں مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار ( آزادانہ چارج ) بنڈارو دتاتریہ نے کل یہاں جی ایچ ایم سی ، حیدرآباد اور رنگاریڈی ڈسٹرکٹ عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا ۔ مرکزی وزیر نے ضلع رنگاریڈی میں وامبے ہاوزنگ اسکیم سے متعلق نا مکمل کاموں پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے گورنمنٹ اسکولس میں ٹائلٹس کی فراہمی کی بھی ہدایت دی ۔ عہدیداروں نے انہیں بتایا کہ اس کام کے لیے فنڈس کی کمی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ اولڈ ہاوزنگ اسکیمس کے تحت مکانات کے الاٹمنٹ کے عمل کو مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ مرکزی حکومت میں متعلقہ محکمہ جات کے عہدیداروں سے بات کر کے شہر کے لیے زیادہ فنڈس لائیں گے ۔۔