نیکلس روڈ پر 10 کے رن، 5 کے رن کا انعقاد : مئیر بی رام موہن کا خطاب
حیدرآباد۔ 3 اپریل (سیاست نیوز) شہر حیدرآباد کو صفائی کے معاملے میں ملک گیر سطح پر پہلا اور منفرد مقام دلانے موثر اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے اور منصوبہ بند اقدامات کئے جارہے ہیں، جبکہ فی الوقت صفائی کے معاملے میں حیدرآباد کو ملک بھر میں 19 واں مقام حاصل ہے۔ نیکلس روڈ پر جی ایچ ایم سی کی جانب سے 10 کے رن، 5 کے رن اور سائیکلنگ پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ میئر مسٹر بی رام موہن نے 10K کا آغاز کرتے ہوئے مذکورہ اظہار خیال کیا جبکہ سائیکلنگ پروگرام کا ڈپٹی اسپیکر اسمبلی شریمتی پدمادویندر ریڈی نے آغاز کیا۔ مسٹر رام موہن نے کہا کہ حسین ساگر بچاؤ بیٹی بچاؤ اور بیٹی کو پڑھاؤ شراب نوشی کرکے ڈرائیونگ نہ کرنے عوام میں شعور بیدار کرنے 10K، 5K رن اور سائیکلنگ پروگرامس کا اہتمام کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ کے علاوہ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ شہر کو خوبصورت عالمی معیار کا شہر بنانے دلچسپی رکھتے ہیں اور شہر میں صفائی کے ذریعہ شہر حیدرآباد کو صفائی کے معاملے میں ملک بھر میں پہلا مقام حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔