حیدرآباد /27 جون (این ایس ایس) تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے جی ایچ ایم سی اور محکمہ جنگلات کے عہدہ داروں کے ساتھ ایک اعلی سطحی اجلاس میں شہر حیدرآباد کو صاف ستھرا اور سرسبز و شاداب بنانے کے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ باور کیا جاتا ہے کہ انھوں نے عہدہ داروں کو ہدایت دی ہے کہ ’’سبز حیدرآباد‘‘ پروگرام پر توجہ مرکوز کی جائے۔ دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کو صاف ستھرا اور ہرا بھرا رکھنے کے علاوہ سرکاری و خانگی اراضیات کے تحفظ کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ کے سی آر نے عہدہ داروں سے کہا کہ دونوں شہروں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم کا آغاز کیا جائے۔