حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : آئی این ٹی اے سی ایچ حیدرآباد نے آج والینٹرس کو کہا ہے کہ وہ ثقافتی عمارتوں ، قلعوں ، قدیم سرکاری ادارہ جاتی و خانگی عمارتوں ، مساجد ، درگاہوں ، منادر ، چرچوں ، سکھ گردواروں ، پارسیوں کی آتشی منادر ، سارئس ، ستارمس ، دھرما شالاؤں کے علاوہ دیگر اس سے متعلق اثاثوں کے ڈیجیٹل فوٹو گرافس یا فوٹو پرنٹس روانہ کریں ۔ وہ جھیلوں ، پہاڑوں ، باغات قدیم اور خوبصورت درختوں یا تاریخی یادگار ستونوں ، تاریخی اہمیت کے حامل مقامات کی تصاویر اور فوٹو گرافس بھی بھیج سکتے ہیں ۔ ہائی اسکولوں اور کالجس یا یونیورسٹیز کو بھی اس میں شرکت کے لیے کہا گیا ہے ۔ فوٹو گرافس اور اطلاعات آئی این ٹی اے سی ایچ حیدرآباد ، چیاپٹر 6-1-280/A ، پدما راؤ نگر سکندرآباد پر روانہ کرسکتے ہیں یا intachzkts@gmail.com پر ای میل کرسکتے ہیں ۔۔