حیدرآباد ۔ 23 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سے تعلق رکھنے والا 36 سالہ سافٹ ویر انجینئر جو کیلی فورنیا میں لاپتہ بتایا گیا تھا ۔ اسی اسٹیٹ میں محفوظ ہے ۔ اس نے والدین کو اطلاع دیئے بغیر پانچ سال قبل شادی کرلی تھی ۔ اور ملازمت سے محروم ہوگیا تھا ۔ مالی پریشانی کے باعث وہ اپنے والدین سے ربط بند کردیا تھا ۔ جب سوشیل میڈیا پر اسے معلوم ہوا کہ اس کے والد اسے تلاش کررہے ہیں تو بالاخر اس نے آج صبح حیدرآباد میں اپنے والد کو فون کر کے اپنی خیریت سے واقف کروایا ۔ سعید آباد کا رہنے والا پانڈو رگھویندر راؤ جو کیلی فورنیا میں 2011 سے مائیکرو سافٹ میں کام کررہا تھا ۔ گذشتہ سال 21 اکٹوبر کو آخری مرتبہ اپنے والد کو فون کیا تھا ۔ اس کے بعد سے وہ اچانک رابطہ منقطع کرلیا ۔ اس کے والد نے اپنے فرزند کا پتہ چلانے کے لیے وزیر خارجہ سشما سوراج اور وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ سے درخواست کی تھی ۔ اخباری اطلاعات کے علاوہ والد جنگارام کا ویڈیو پیام وائرل ہوا تو اس نے فون کر کے والدین کو اپنے محفوظ ہونے کی اطلاع دی۔۔