حیدرآباد ۔ 24 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ سنٹرل ریلوے کے حیدرآباد ڈیویژن کی 63 ویں ڈیویژنل ریلوے یوزرس کنسلٹیٹیو کمیٹی میٹنگ کا کل انعقاد ہوا۔ جس میں اس ڈیویژن کے فینانشیل پرفارمینس اور اس ڈیویژن میں شروع کئے گئے کاموں کا جائزہ لیا گیا ۔ اس اجلاس کی صدارت ارون کمار جین ، ڈیویژنل ریلوے منیجر نے کی جس میں این سرینواس راجو ، ایڈیشنل ڈیویژنل ریلوے منیجر آپریشنس ، پی وی سائی پرساد ، ایڈیشنل ڈیویژنل ریلوے منیجر انفراسٹرکچر ، اے سریدھر ، سکریٹری اینڈ سینئیر ڈیویژنل کمرشیل منیجر اور دیگر برانچ آفیسرس بھی موجود تھے ۔ یہ موجودہ کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہے ۔ نامزد 14 کے منجملہ 9 ارکان نے اس اجلاس میں شرکت کی ۔ ارون کمار جین نے اس ڈیویژن میں کئے گئے مختلف ترقیاتی کاموں پر روشنی ڈالی جیسے پورے ڈیویژن میں ٹائیلٹس کی فراہمی ، کرنول سٹی اسٹیشن پر لفٹ ، دھرماباد اور محبوب نگر ریلوے اسٹیشنس پر کوچ اینڈ ٹرین انڈیکیشن کی فراہمی وغیرہ ۔۔