تلگودیشم کے خلاف ٹی آر ایس کے سخت گیر اقدامات
تلنگانہ و اے پی میں ٹکراؤ کا شاخسانہ
حیدرآباد ۔ 2 جولائی (سیاست نیوز) حکومت کی جانب سے اقلیتوں کو نظرانداز کرتے ہوئے ان کے مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کے خلاف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کی جانب سے ریاست گیر سطح پر ٹی آر ایس حکومت کے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کرتے ہوئے شعور بیداری مہم چلائی جائے گی۔ مسٹر ایم سرینواس صدر سٹی سی پی ایم نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کیلئے علحدہ سب پلان کا مطالبہ کرتے ہوئے سی پی ایم 3 جولائی سے شعور بیداری مہم کا آغاز کرے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں مسلمانوں کو ان کی آبادی کے مطابق بجٹ کی فراہمی کا خود ٹی آر ایس نے اقتدار میں آنے سے قبل وعدہ کیا تھا اور اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ٹی آر ایس کو اقتدار حاصل ہونے کی صورت میں مسلمانوں کو سب پلان فراہم کیا جائے گا لیکن ایک سال گذرنے کے باوجود حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کسی بھی طرح کی پیشرفت عمل میں نہیں لائی گئی، جس سے حکومت کی نیت مشتبہ ہوتی نظر آرہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ میں اقلیتوں کیلئے علحدہ سب پلان کے سلسلہ میں شعور بیداری مہم کا آغاز کیا جائے گا اور 20 جولائی کو گول میز کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ علاوہ ازیں طویل مدتی تحریک چلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاکہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔ سی پی ایم دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں کے ہمراہ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے مہم چلائے گی۔ مسٹر ایم سرینواس نے بتایا کہ ٹی آر ایس نے تلنگانہ میں اقتدار حاصل کرنے کیلئے مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کا اعلان کیا تھا اور اس بات کا وعدہ کیا گیا تھا کہ اقتدار حاصل ہوتے ہی مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیم کے میدان میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی لیکن اس معاملہ میں بھی حکومت نے جو رویہ اختیار کر رکھا ہے اس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ریاستی حکومت صرف اعلانات اور دل خوش کن وعدوں کے ذریعہ عوام کو گمراہ کررہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی پی ایم عوامی تحریک کا آغاز کرتے ہوئے اقلیتوں کے لئے علحدہ سب پلان اور 12 فیصد تحفظات کے سلسلہ میں بڑے پیمانے پر مہم چلائے گی۔ 10 اگست کو ریاست بھر میں تمام آر ڈی او اور ایم آر او دفاتر کے علاوہ ضلع کلکٹریٹ کے دفاتر پر دھرنے منظم کئے جائیں گے۔