حیدرآباد ٹریفک پولیس کا اسکولی طلبہ کے لیے کوئیز مقابلہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : ساوتھ زون کے اسکولس کے طلباء طالبات کا ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام دو روزہ کوئیز مقابلے کا انعقاد دو مقامات پر سٹی کالج ہال اور کرسٹل گارڈن شمشیر گنج روڈ پر ہوا ۔ اس میں مختلف اسکولس کی ٹیموں نے حصہ لیا ۔ مسٹر کے بابو راؤ ڈی سی پی ٹریفک نے نگرانی کی اور ان کی شخصی دلچسپی سے ایک کوئز نہایت کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا ۔ مسٹر ناگیشور اے سی پی نے سٹی کالج سنٹر کی نگرانی کی ۔ دو مراکز سے 9 ٹیموں کا فائنل کوئیز کے لیے انتخاب کیا گیا ۔ کوئیز کا دیرینہ تجربہ رکھنے والے مسٹر ایم اے حمیدنے خدمات پیش کی ۔ مسٹر مخدوم خان کوآرڈینٹر نے کوئیز کے انعقاد میں شبانہ روز محنت کی ۔ نیو ماڈل ہائی اسکول کی ٹیم فائنل میں انتخاب پر مسٹر خلیل الرحمن نے اور پیراگان اسکول کی ٹیم کے فائنل میں رسائی پر وقار خالد نے مبارکباد دی ۔ مسٹر محسن اور ساجد نے کوئیز ماسٹر کے فرائض انجام دئیے ۔ ایم اے حمید نے انعام یافتگان کا اعلان کیا ۔ اب فائنل کوئیز کے بعد فاتح ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا ۔ کوئیز میں سوالات کو پراجکٹ کے ذریعہ اسکرین پر پیش کیا ۔ مختلف اسکولس کے ذمہ داران جن میں محمد مستان ، خواجہ علی شعیب ، سامیہ میڈم ، فیاض خاں ، ادریس شریف ، سلطان محمد اور نثار شکیل موجود تھے ۔۔