طبی خدمات کے نام پر لوٹ کھسوٹ پر سخت اقدامات ، خصوصی ٹیموں کے اضلاع میں دھاوے
حیدرآباد /7 مئی ( سیاست نیوز ) طب و طبی سہولیات کے نام پر جاری لوٹ کھسوٹ کے خلاف ڈرگ کنٹرول ڈپارٹمنٹ نے اپنی کارروائی میں شدت پیدا کردی ہے ۔ گذشتہ ہفتہ حیدرآباد و سکندرآباد کے بڑے ہاسپٹلوں کے خلاف کارروائی کے بعد اب محکمہ نے تلنگانہ کے تمام اضلاع میں دھاوے اور اقدامات کا آغاز کردیا ۔ ڈائرکٹر ڈرگ کنٹرولر ڈپارٹمنٹ مسٹر ڈاکٹر اکون سبھروال کی جانب سے تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں نے تلنگانہ کے 10 اضلاع میں دھاوے کئے بغیر لائیسنس کے غیر مجاز طور پر چلائی جارہے ادارے ۔ زائد قیمت ، ادویات کا معیار ایکسپائری ڈیٹ ، کولڈ اسٹوریج ڈرگ ایکٹ کی خلاف ورزی جیسے اہم مسائل پر خصوصی ٹیموں نے کارروائی انجام دی ۔ محکمہ کی جانب سے کئے گئے ان اچانک دھاؤں میں 10 مقدمات میں بڑی خلاف ورزیوں اور 86 چھوٹی خلاف ورزیوں کو ریکارڈ کیا گیا ۔ ڈرگ کنٹرول ڈائرکٹر ڈاکٹر اکون سبھروال کے مطابق حیدرآباد میں بھی خصوصی ٹیموں نے اقدامات کرتے ہوئے سنیچوری ہاسپٹل بنجارہ ہلز ، لوٹس ہاسپٹل کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ انوا ہاسپٹل تارناکہ لینڈ مارک ہاسپٹل حیدر نگر کے علاوہ ضلع عادل آباد کے ادرھام علاقہ میں ہنومان ہاسپٹل ، کریم نگر کے حسن آباد میں وجیہ کلینک ورنگل میں سینواسا کڈنی سنٹر ہنمکنڈہ اور کرونا نرسنگ ہوم ، میدک کے سدی پیٹ میں سرینواس ارتھوپیڈیک ہاسپٹل اور دیوی نرسنگ ہوم ضلع کھمم کے بھدراچلم علاقہ میں چندر شیکھر ہومیو کلینک اور وینکٹ راما نرسنگ ہوم ضلع نلگنڈہ کے سوریہ پیٹ میں روی میڈیکل میلہ چیرو ضلع محبوب نگر میں ایم ایس آر اور نودایا ہاسپٹل ضلع نظام آباد کے بانسواڑہ میں ڈاکٹر شنڈے ہاسپٹل اور راجہ راجیشورا نرسنگ ہوم شامل ہیں ۔