حیدرآباد و سکندرآباد سے کاکیناڈا کیلئے خصوصی ٹرینیں

حیدرآباد ۔ 28 فروری (آئی این این) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے مسافرین کے بھاری ہجوم کے پیش نظر حیدرآباد اور سکندرآباد سے کاکیناڈا ٹاؤن کے لئے 6 خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ ٹرین نمبر 07001 حیدرآباد کاکیناڈا ٹاؤن خصوصی ریل 2 مارچ کو شام 6:50 بجے شام حیدرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 5:15 بجے کاکیناڈا ٹاؤن پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 07002 کاکیناڈا ٹاؤن سے حیدرآباد خصوصی ٹرین 4 مارچ کو 6:10 بجے شام حیدرآباد کیلئے روانہ ہوگی۔ دوسرے دن 5:10 بجے حیدرآباد پہنچے گی۔ اسی طرح ٹرین نمبر 07075 سکندرآباد ۔ کاکیناڈا ٹاؤن خصوصی ٹرین یکم اور 3 مارچ کو 7:20 بجے سکندرآباد سے روانہ ہوگی اور دوسرے دن 7:10 بجے کاکیناڈا ٹاؤن پہنچے گی۔ ٹرین نمبر 07076 کاکیناڈا ٹاؤن سے سکندرآباد کیلئے 2 اور 4 مارچ کو 9:25 بجے روانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح 7:10 بجے سکندرآباد پہنچے گی۔ یہ خصوصی ٹرینیں نلگنڈہ، مریال گوڑہ، پدوگورالہ، ستناپلی، گنٹور، وجئے واڑہ، ایلورو، تاڑے پلی گوڑم، راج مندری اور اسمال کوٹ اسٹیشن پر رکے گی۔