حیدرآباد میں 45 بستی دواخانوں کا قیام کا فیصلہ

آئندہ ماہ 17 دواخانوں میں خدمات کا آغاز
حیدرآباد۔ 25 مارچ (این ایس ایس) وزیر صحت و طبابت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے مطلع کیا ہے کہ ریاستی حکومت شہر حیدرآباد میں 45 بستی دواخانے قائم کررہی ہے۔ اسمبلی میں اتوار کو ٹی آر ایس ارکان کے پی ویویکانند، جی سائنا اور مادھاورم کرشنا راؤ کی طرف سے اٹھائے گئے سوالات پر لکشما ریڈی نے جواب دیا کہ شہر کے مریض اپریل سے 17 بستی دواخانوں کی خدمات سے استفادہ کرسکیں گے۔ ایک اور سوال پر وزیر صحت نے جواب دیا کہ لمفاٹک فلریاسیس (فیل پا) سے متاثرہ مریضوں کو وظیفہ دینے کی ایک تجویز بھی زیرغور ہے جس کو حکومت کی طرف سے قطعیت دی جارہی ہے۔ تلنگانہ میں 40,000 افراد فلیریاسیس سے متاثر ہیں۔