حیدرآباد میں 2 تا 4 اکٹوبر پراپرٹی شو تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن کا اعلان

حیدرآباد ۔ 24 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ رئیل اسٹیٹ ڈیولپرس اسوسی ایشن (TREDA) نے آج اعلان کیا کہ چھٹا ٹی آر ای ڈی اے پراپرٹی شو حیدرآباد میں 2 تا 4 اکٹوبر ہائی ٹیکس ایگزیبیشن سنٹر حیدرآباد پر منعقد ہوگا ۔ بلڈرس ، خریداروں ، سرمایہ کاروں ، آرکیٹکٹس ، ڈیزائنرس ، کنسلٹنٹ کیلئے ایک پلیٹ فارم ، اس پراپرٹی شو میں 172 سے زائد اسٹالس ہوں گے ۔ اس کے علاوہ حکومت کے محکمہ جات کے دس اسٹالس ، مالیاتی اداروں کے 15 اسٹالس اور پراڈکٹ سپلائرس اور میٹرئیل سپلائرس کے 20 اسٹالس ہوں گے ۔ آج یہاں ایک پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے اسوسی ایشن کے صدر پی دسرتھ ریڈی نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ پلیرس کو حیدرآباد میں ایک سال کے اندر رہائشی جائیداد کی قیمتوں میں 10 تا 15 فیصد اضافہ کی توقع ہے ۔۔