حیدرآباد میں 13 ستمبر سے گنیش اتسو

حیدرآباد4ستمبر ( یواین آئی) حیدرآباد میں 13 ستمبر سے گنیش اتسو شروع ہوگا جو 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔حیدرآباد سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار نے پیس کمیٹی،مائتری کمیٹیوں اور گنیش اتسو سمیتی کے ساتھ اجلاس منعقد کرتے ہوئے شہر میں گنیش اتسو کے دوران پر امن فضا کو بحال رکھنے کے لئے تعاون کی اپیل کی۔انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر تک گنیش منڈپوں کے اجازت نامہ متعلقہ اے سی پی سے حاصل کریں۔