حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز)حیدرآباد میں ہوائیں چلتے اور بوندا باندی شروع ہوتے ہی برقی کی سربراہی بند کی جارہی ہے حالانکہ ٹی آر ایس حکومت ریاست بھر میں بے روک ٹوک برقی سربراہی کو اپنے کارنامہ کی حیثیت سے پیش کرتی ہے ۔ گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران حیدرآباد شہر میں بارش اور تیز ہواؤں کے ساتھ ہی برقی سربراہی بارہا بند کی گئی ہے۔ عوام اندیشہ مند ہیں کہ موسم برسات میں تو شٹ ڈاؤن بریک ڈاؤن روز کا معمول ہوجائے گا ۔
ضلع پریشد منڈل پریشد چناو میں
کانگریس کی کسی سے مفاہمت نہیں
حیدرآباد۔24 اپریل (سیاست نیوز)کانگریس تلنگانہ میں ضلع پریشد اور منڈل پریشد انتخابات تنہا لڑے گی کسی پارٹی سے انتخابی مفاہمت نہیں کی جائے گی ۔ کودنڈارام کی تلنگانہ جنا سمیتی بھی جو لوک سبھا چناو میں کانگریس کی حلیف تھی اپنے بل بوتے پر تمام نشستوں کیلئے مقابلہ کرے گی ۔ تلگودیشم اور سی پی آئی نے کانگریس کی زیرقیادت محاذ میں شامل تھے محدود نشستوں پر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔